جمعہ 5 جون 2026 - 12:39
آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاضؒ کے انتقال پر اقوام متحدہ کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ نجف اشرف کے عظیم مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاضؒ کے انتقال پر اقوام متحدہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے عظیم مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاضؒ کے انتقال پر اقوام متحدہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے سرکاری بیان میں آیت اللہ العظمیٰ فیاضؒ کے انتقال پر مراجع، عراقی عوام اور مرحوم کے عقیدت مندوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ بیان میں مرحوم مرجع کے علمی، دینی اور معنوی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی علم، حکمت اور اعتدال پسندی کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ آیت اللہ العظمیٰ فیاضؒ کی تعلیمات اور افکار آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنتے رہیں گے اور معاشرے میں حکمت، اعتدال اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اقوام متحدہ نے اپنے بیان کے اختتام پر مرحوم کے اہل خانہ، شاگردوں، مقلدین اور تمام سوگواروں کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اس عظیم علمی و دینی شخصیت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha